دبئی ۔9جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں سلامتی کے ضوابط کو مقدم رکھتے ہوئے انفرادی طور پر ڈرون کے استعمال کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق امارات الیوم کے مطابق اماراتی وزارت داخلہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور نیشنل کرائسز کنٹرول اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ڈرون اڑانے کے شوقین افراد متعلقہ ایپ ’یو ایے ای ڈرونز‘ یا ڈرونز کی ویب سائیڈ پر اکاونٹ بنانے کے بعد اس میں اپنی معلومات فیڈ کریں۔ڈیٹا فیڈ کرنے کا مقصد ڈرونز کی سرگرمیوں کو منظم کرنا اور لوگوں کی صلاحیتوں کو ابھارنا ہے جو امارت کے ویژن 2031 کے اہداف میں شامل ہے۔واضح رہے اس سے قبل امارات میں عوامی سطح پرڈرون اڑانے پر پابندی تھی۔