28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںامارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا نگران وزیر اعظم کے...

امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا نگران وزیر اعظم کے دورہ متحدہ عرب امارات کا خیرمقدم

- Advertisement -

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پیر کو نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اپنے بہتر مستقبل کے لئے سٹریٹجک تعاون اور اقتصادی، تجارتی اور ترقیاتی انضمام کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے پی ٹی وی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران خاص طور پر توانائی، بینکنگ سیکٹر، سول ایوی ایشن اور دیگر شعبوں میں متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریق دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مشترکہ سرمایہ کاری میں اضافے کے ذریعے وسیع اقتصادی صلاحیتوں اور امتیازی مواقع کو بھی اجاگر کر رہے ہیں، انہوں نے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے لیے امید افزا شعبوں کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

- Advertisement -

سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ توانائی، ہوا بازی، بندرگاہیں، فوڈ سیکیورٹی اور بینکنگ کے شعبے نگران وزیراعظم کے دورے کے فوکس ایریاز ہوں گے۔جس میں دونوں ممالک تاریخی تجارتی معاہدوں پر دستخط کرنے کے بعد دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس برادرانہ اقدام کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتا ہے اور اماراتی بھائیوں کی جانب سے اہم سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا سالانہ حجم 10 بلین ڈالر ہے اور اس میں اضافے کے بہت زیادہ امکانات ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات میں 1.8 ملین سے زائد پاکستانی خدمات انجام دے رہے ہیں تاہم متحدہ عرب امارات کو اب بھی مختلف شعبوں میں مزید ہنر مند کارکنوں کی ضرورت ہے۔

سفیر نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کوپ-28 سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، یہ اجلاس موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان جیسے ممالک کے لیے ایک بروقت سربراہی اجلاس ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ماحولیات کے حوالے سے تمام بین الاقوامی مباحثوں میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سفیر نے کہا کہ مستقبل قریب میں جو بھی حکومت آئے اسے معاشی پالیسیوں میں تسلسل رکھنے کی ضرورت ہو گی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414532

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں