امارات میں کارکنوں کے دھوپ میں کام کرنے پر پابندی

6
UAE Ministry of Human Resources
UAE Ministry of Human Resources

دبئی ۔15جون (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل اور اماراتائزیشن نے کھلے مقامات یا براہ راست دھوپ میں کارکنوں کی ڈیوٹی پر پابندی کا آغازکر دیا ہے جو 15 ستمبر تک جاری رہے گی۔الامارات الیوم کے مطابق اماراتی وزارت انسانی وسائل اور اماراتائزیشن کی جانب سے جاری بیان مین کہا گیا ہے کہ روزانہ دوپہر ساڑھے بارہ سے تین بجے سہ پہر تک پابندی نافذ رہے گی۔

یہ اقدام کا موسم گرما میں کارکنوں کی صحت اور سیفٹی کےلیے 21 سال قبل متعارف کرایا گیا تھا۔وزارت نے کہا کہ خلاف ورزی کی اطلاع وزارت کے ٹول فری نمبر، ویب سائٹ یا سمارٹ ایپلی کیشن پر دی جا سکتی ہے۔یاد رہے کہ امارات میں دھوپ میں کھلے مقامات پر ڈیوٹی لینے والوں کے لیے سزائیں مقرر ہیں۔ حکومت فی کارکن 5 ہزار درہم جرمانہ مقرر کیے ہوئے ہےاور اس کی انتہائی حد 50 ہزار درہم ہے۔