امام الحق کی انگلینڈ کے خلاف 151 رنز کی بہترین اننگز

174

برسٹل۔ 15مئی (اے پی پی)پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شاندار سنچری سکور کی۔ یہ ان کے کیریئر کی چھٹی سنچری ہے، اس کے علاوہ امام الحق انگلینڈ کے خلاف انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور کیریئر بہترین 151 رنز کی اننگز کھیل کر فخر زمان کا انگلینڈ کے خلاف بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 138 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔