ملتان ۔ 04 جولائی (اے پی پی):امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی ملتان کینٹ میں انجمن حسینہ رجسٹر ڈملتان کینٹ کے زیر اہتمام یوم شہادت حضرت امام حسینؓ یوم عاشورہ 10محرم الحرام کی صبح نو9 بجے مجلس عزاءہوگی۔ علامہ سید کاشف ظہور نقوی خطیب مسجد جعفریہ اور رہنما شعبہ علماءکونسل پنجاب مجلس عزاءسے ٹھیک ساڑھے دس بجے خطاب کریں گے، گیا رہ بجے ماتمی جلوس علم عباس ، تعزیہ، شبہیہ ذوالجناح برآمد ہوگا
جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام 6 چھ بجے واپس امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی ملتان کینٹ میں اختتام پذیر ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار سید علی اصغر رضوی متولی و سیکرٹری جنرل انجمن حسینہ رجسٹرڈ ملتان کینٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ قبل ازیں سی پی او ملتان
ڈپٹی کمشنر ملتان ، ایس ایس پی آپریشنز ودیگر نے گزشتہ روز امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی ملتان کینٹ کا خصوصی دورہ کیا اور سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی۔