اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے یومِ عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ عاشورہ مسلمانوں کے لیے یاد دہانی اور غور و فکر کا دن ہے، جس میں ہم امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی میدانِ کربلا میں دی گئی قربانی کو یاد کرتے ہیں۔
امام حسین علیہ السلام کا ظلم و ناانصافی کے خلاف ڈٹ جانا ہمیں ایمان، بہادری اور حق پر بلا خوف قائم رہنے اور راہ حق میں جان کی قربانی تک دے دینے کا درس دیتا ہے۔ آئیے اس عاشورہ پر ہم ان کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کریں اور انصاف، صلہ رحمی، اور مظلوموں کا ساتھ دینے کے عہد کی تجدید کریں۔