اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):امام کعبہ الشیخ صالح بن عبد اللہ بن حمید سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ بدھ کو جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق مولانا عبدالغفورحیدری نے امام کعبہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔
انہوں نے کہا کہ مملکت سعودی عرب نے فلسطین اور اسرائیل جنگ میں مظلوم فلسطینیوں کی صحیح ترجمانی کرکے پوری امت مسلمہ کی نمائندگی کی، سعودی عرب مرکز اسلام ہے، سعودی عرب کی آواز تمام امت مسلمہ کی آواز ہے۔ امام کعبہ سے ملاقات کرنے والے جے یو آئی کے وفد میں مفتی ابرار احمد، حماد حیدری، محمد کاکڑ و دیگر شامل تھے۔