مکّہ المکرمہ (سعودی عرب)۔ 13 اگست (اے پی پی)امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ ہی کوئی ملک، دہشتگردی اور انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس نے اسلام کے تشخص کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے گروہ اسلام کا نام بدنام کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں مسلم دنیا کے مختلف ممالک کے صحافتی وفد سے ملاقات میں امام کعبہ اور صدر مساجد الحرمین شریفین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ اسلامی ممالک کے میڈیا پر اس ضمن میں اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کے میڈیا کے اس متحرک دور میں خبر بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔ صحافتی وفد کی امام کعبہ سے ملاقات ان کے دفتر جنرل پریزیڈنسی آف الحرمین شریفین میں ملاقات ہوئی جہاں شیخ السدیس نے کہا کہ میڈ یا اسلامی تعلیمات اور اسلامی تشخص کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں کہا کہ سلطنت سعودیہ کا پیغام اسلام کا پیغام ہے جس کی بنیاد تحمل، برداشت، میانہ روی، اور اسلام کے تہذیبی تشخص پر دہشتگردی کے جھوٹے الزامات کی تردید پر ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامات مقدسہ صرف عبادت کے لئے مختص ہےں، یہاں کسی قسم کی سیاست، فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مملکت سعودی عرب کو الحرمین شریفین کی خدمت اور حفاظت کے لئے معمور کیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=109590