28.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںامتحان انٹرمیڈیٹ کے بورڈ کے سوالیہ پرچہ جات کی سوشل میڈیا پلیٹ...

امتحان انٹرمیڈیٹ کے بورڈ کے سوالیہ پرچہ جات کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تشہیر سختی سے منع ہے،کنٹرولر امتحانات

- Advertisement -

گوجرانولہ۔ 04 مئی (اے پی پی):تعلیمی بورڈ گوجرانولہ کے زیر اہتمام رواں امتحان انٹرمیڈیٹ (فرسٹ اینول) 2025ء کے پیپرز کی سوشل میڈیا پر تشہیر کی سختی سے ممانعت، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد احتشام جان بٹ نے بتایا کہ اساتذہ کرام، عام عوام الناس اور طلباء و طالبات کو خبردار کرنے کے لئے سرکلر نمبر 1002۔ پی اے /سی آی مورخہ 3 مئی 2025ء جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت تمام سرکاری/نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان، تدریسی عملہ، طلباء و طالبات اور عام عوام کو یاددہانی کروائی گئی ہے کہ بورڈ کے سوالیہ پرچہ جات کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تشہیر سختی سے منع ہے۔

کنٹرولر امتحانات نے مزید بتایا کہ پنجاب بورڈز و یونیورسٹیز مَال پریکٹسز ایکٹ کے تحت، کوئی بھی شخص جو امتحان (تحریری یا زبانی) کے لیے استعمال ہونے والے پرچہ سوالات، اندازے یا متعلقہ مواد کو قبل از وقت افشاں کرے، یا بورڈ کے امتحانی مواد جیسا کہ سوالیہ پرچے، پیئرنگ اسکیمیں، اور دیگر دستاویزات کو فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب وغیرہ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر مجاز اور قبل از وقت شیئر کرے، اسے تین (3) سال تک قید اور پچاس ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔ نیز اس کے خلاف سخت تادیبی و فوجداری کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے افراد، ادارہ جات، کوچنگ سینٹرز، یا سوشل میڈیا گروپس کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔

- Advertisement -

ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی، ادارے کی بلیک لسٹنگ، اور بورڈ سے الحاق کی منسوخی جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔لہٰذا اساتذہ کرام، تمام طلباء و طالبات، والدین اور عوام الناس کو سختی سے متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ ایسے فراڈ کا شکار نہ ہوں، اور بورڈ کے امتحانات سے متعلق غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں اور نہ ہی انہیں آگے پھیلائیں۔ بورڈ امتحانات کی تیاری اور انعقاد میں مکمل رازداری اور سیکیورٹی کو یقینی بناتا ہے۔ کنٹرولر امتحانات نے مزید بتایا کہ کمشنر گوجرانولہ ڈویژن/ چیئرمین تعلیمی بورڈ گوجرانولہ سید نوید حیدر شیرازی کی ہدایات کے مطابق

ڈائریکٹر آف ایجوکیشن (کالجز)، گوجرانوالہ ڈویژن تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (ایجوکیشن اتھارٹیز) بورڈ کہ حدود میں واقع تمام سرکاری/نجی ادارہ جات کے سربراہان اور تمام امتحانی مراکز کے ریزیڈنٹ انسپکٹرز، سینٹر انسپکٹرز، ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز بھی پیپرز کی سوشل میڈیا پر تشہیر کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں اور قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے اس پیغام کو اپنے ماتحت عملہ سمیت طلباء و طالبات تک پہنچائیں اور مذکورہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592290

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں