امجد صابری کا فن اور ورثہ ایک پرندہ کی طرح ہے ، نہ پنجرے میں بند کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی قبر کے اندر دفن کیا جاسکتا ہے،قائم مقام صدر میاں رضا ربانی

کراچی۔26جون (اے پی پی)قائم مقام صدر میاں رضا ربانی نے مرحوم امجد صابری کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امجد صابری کا فن اور ورثہ ایک ایسے پرندہ کی طرح ہے جسے نہ پنجرے میں بند کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اسے قبر کے اندر دفن کیا جاسکتا ہے۔اللہ کی طرف سے ودیت کردہ صلاحیتوں، حوصلہ اور محمد سے محبت کے ذریعے انہوں نے …

کراچی۔26جون (اے پی پی)قائم مقام صدر میاں رضا ربانی نے مرحوم امجد صابری کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امجد صابری کا فن اور ورثہ ایک ایسے پرندہ کی طرح ہے جسے نہ پنجرے میں بند کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اسے قبر کے اندر دفن کیا جاسکتا ہے۔اللہ کی طرف سے ودیت کردہ صلاحیتوں، حوصلہ اور محمد سے محبت کے ذریعے انہوں نے دنیا بھر میں محبت اور امن کا پیغام پھیلایا۔ قائم مقام صدر میاں رضا ربانی نے اتوار کو مرحوم امجد صابری کی رہائش گاہ جاکر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ قائم مقام صدر نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امجد فرید صابری کی مثال اس صوفی سی ہے جو ایک کمرہ میں بیٹھا ہے اور اچانک ایک پرندہ اس کمرے میں آجاتا ہے لیکن اسے واپس نکلنے کا راستہ نہیں ملتا ،صوفی اس بے یارومددگار پرندہ کو دیکھ رہا ہوتا ہے اور وہ اسے تالی بجا کر باہر نکلنے کیلئے رہنمائی کرتا ہے۔

Leave a Reply