24.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا،سان فرانسسکو کے ساحل سمندر پر شہری کتے کو بچانے کی کوشش...

امریکا،سان فرانسسکو کے ساحل سمندر پر شہری کتے کو بچانے کی کوشش میں ہلاک

- Advertisement -

سان فرانسسکو ۔11مئی (اے پی پی):امریکا کے شہر سان فرانسسکو کے ساحل سمندر پر شہری کتے کو بچانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق نیشنل پارک سروس کے اہلکار نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سان فرانسسکو کے ساحل سمندر پر شہری کتے کو بچانے کی کوشش میں ڈوب گیا اطلاع ملنے پر سان فرانسسکو فائر ڈیپارٹمنٹ اور فائر پیرامیڈکس کے عملے نے موقعے پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی اور اسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔

- Advertisement -

طبی عملے کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔سان فرانسسکو فائر ڈیپارٹمنٹ نے بعد میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ہمیں افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دینی پڑ رہی ہے کہ یہ مرد اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے، وہ کتا جسے اس شخص نے بچایا، خود ہی پانی سے باہر نکل آیا تھا اور اب وہ محفوظ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595555

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں