اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):امریکا،کینیڈااورشمالی امریکاکے دیگرممالک کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے،مالی سال کی پہلی ششماہی میں شمالی امریکاکے ممالک کوملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر9.37فیصد جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 24.66فیصدکی نموہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں امریکا،کینڈا اورشمالی امریکاکے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو3.218ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.37فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکاکے ممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 2.942ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دسمبر 2024میں شمالی امریکا کوبرآمدات سے ملک کو539.96ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جونومبرمیں 508.67ملین ڈالراوردسمبر2023میں 480.79ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو5.832ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات پر1.203ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.66فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات پر965.20ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔
دسمبر2024میں شمالی امریکاسے درآمدات کاحجم 205.36ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جونومبرمیں 178.54ملین ڈالراوردسمبر2023میں 164.44ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023میں شمالی امریکاسے درآمدات پر2.038ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔