امریکا،یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں کمی

124
سعودی گولڈ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

لندن ۔ 23 اگست (اے پی پی) امریکا،یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخ کم ہوکر دو ہفتے کی کم ترین سطح پر رہے جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کے امکانات کے باعث ڈالر کی مستحکم شرح تبادلہ ہے۔نیویارک مارکیٹ میں سہ پہر کے وقت سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1338.01 ڈالر فی اونس رہے جو کہ 9 اگست کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔مارکیٹ میں امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 2.8 ڈالر (0.21 فیصد )گرنے کے بعد 1343.4 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1336.99 ڈالر فی اونس رہے جبکہ امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 4.90 ڈالر کمی کے بعد 1341.30 ڈالر فی اونس رہے۔ایشیائی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد کم ہوکر 1332.80 ڈالر فی اونس رہے جبکہ امریکی سونے کے نرخ 0.7 فیصد کمی کے بعد 1337.20 ڈالر فی اونس رہے۔