امریکا،یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں کمی

116
سعودی گولڈ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔ 30 اگست (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیائی منڈیوں میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں جلد اضافے کا عندیہ اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک مارکیٹ میں بعد از پہر سپاٹ گولڈ کے نرخ 1324.41 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.09 فیصد بڑھ کر 1327.10 ڈالر فی اونس رہے۔یورپی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ 5 ہفتوں کی کم ترین سطح پر رہے۔لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1319.80 ڈالر فی اونس رہے۔