امریکا، برطانیہ اورعوامی جمہوریہ چین پہلی سہ ماہی میں بدستور پاکستانی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست ممالک میں شامل

81
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):امریکا، برطانیہ اورعوامی جمہوریہ چین جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بدستور پاکستانی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا ستمبر2022 امریکا کو1.657 ارب ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.87 فیصدزیادہ ہیں ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکاکو1.565 ارب ڈالرکی برآمدات ہوئی تھیں۔برطانیہ پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے دوسرا بڑا ملک رہا اورمالی سال کی پہلی سہ ماہی میں برطانیہ کو519.87 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.44 فیصدکم ہیں ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ کو549.82 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

عوامی جمہوریہ چین پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے تیسرابڑاملک ہے، جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کو501 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.40 فیصدکم ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کو559.17 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

برآمدی مقامات میں جرمنی چوتھے اورمتحدہ عرب امارات پانچویں نمبرپرسرفہرست ممالک ہیں، جرمنی کوجاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 455.77 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 406.29 ملین ڈالرتھی، جرمنی کوپاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 12.17 فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے۔اسی طرح جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یواے ای کو369.91 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 407.15 ملین ڈالرتھیں۔