امریکا، ریاست نیویارک میں بس الٹنے سے 2 خواتین ہلاک، درجنوں طلبا زخمی

81
Road accident

واشنگٹن۔22ستمبر (اے پی پی):امریکی ریاست نیویارک میں بس الٹنے سے 2 خواتین ہلاک اور درجنوں طلبا زخمی ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست نیویارک پولیس کے ترجمان نےتصدیق کی کہ گزشتہ روز اورنج کائونٹی میں بس الٹ گئی جس سے بس میں سوار 2خواتین ہلاک اور درجنوں طلبا زخمی ہو گئے جن میں سے 5کی حالت تشویش ناک ہے۔

حکام نے بتایا کہ بس آئی لینڈ، نیویارک سے ایک ہائی سکول بینڈ کے ارکان کو لے کر پنسلوانیا میں ایک میوزک کیمپ کی تقریب کے لیے جا رہی تھی، جب یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔