واشنگٹن ۔2ستمبر (اے پی پی):امریکی ریاست ہوائی کے ماوئی جزیرے کے جنگل میں لگی آگ کے باعث اب تک 385 افراد لاپتہ اور 115 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ماؤ پولیس ڈیپارٹمنٹ اور یو ایس فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے بتایا کہ حکام نے 3 ہزار افراد کو ریسکو کیا ہے جبکہ ابھی بھی 385 افراد لاپتہ ہیں ۔ یاد رہے کہ امریکی ریاست ہوائی کے ماوئی جزیرے کے جنگل میں 8 اگست کو آگ بھڑک اٹھی جس سے 115 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔