امریکا، فائرنگ سے اردنی اور فلسطینی شہری شہید ، تحقیقات جاری

106
American police
American police

واشنگٹن۔24فروری (اے پی پی):امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فاریسٹ ہل میں فائرنگ سے ایک اردنی اور ایک فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔ العربیہ اردو نے امریکی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ فاریسٹ ہل میں ایک کار ڈیلرشپ کے باہر پیش آیا جس کے نتیجے میں اردنی شہری حمزہ المعانی اور فلسطینی شہری سائد ریاض خضر شہید اور تیسرا شخص زخمی ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی موقع پر پہنچ گئی ۔

واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس حوالے سے اردن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس واقعے کی تفصیلات کو جانچ رہے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف آپریشنز اینڈ قونصلر افیئرز کے ڈائریکٹر السفیر سفیان القضاۃ نے کہا کہ امریکا میں اردنی سفارتخانہ ٹیکساس میں متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور تحقیقات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ اردن کے شہری حمزہ المعانی کے اہل خانہ سے بھی مسلسل رابطے میں ہے۔