امریکا، لیوسٹن میں فائرنگ سے 18 افراد کو ہلاک کرنے والے ملزم کی نعش برآمد

104
امریکا، لیوسٹن میں فائرنگ سے 18 افراد کو ہلاک کرنے والے ملزم کی نعش برآمد

واشنگٹن ۔28اکتوبر (اے پی پی):امریکی ریاست میں کے شہر لیوسٹن میں فائرنگ سے 18 افراد کو ہلاک کرنے والے ملزم کی 48 گھنٹوں بعد نعش برآمد ہوگئی ہے ۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہم صرف یہی تصدیق کر سکتے ہیں کہ وہ مر گیا ہے اور ہم پریس ریلیز جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ رابرٹ کارڈ نامی مشتبہ شخص نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ لیوسٹن کے قریبی شہر لزبن میں ایک ری سائیکلنگ سینٹر کو رابرٹ کارڈ کی نعش جنگل سے ملی ہے۔ 40 سالہ رابرٹ کارڈ اسی سینٹر میں کام کرتا تھا جہاں سے انہیں حال ہی میں نکال دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بدھ کی رات کو رابرٹ کارڈ نے مختلف تفریحی مقامات پر فائرنگ کر کے 18 افرادکو ہلاک اور 13 کو زخمی کر دیا تھا۔ ملزم کا تعلق قریبی شہر بوڈوئین سے ہے اور وہ امریکی آرمی میں سارجنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ حکام کے مطابق رابرٹ کارڈ اسلحہ چلانے کی تربیت دیتے تھے اور خود بھی اس کی ٹریننگ حاصل کر چکے تھے ۔