- Advertisement -
نیویارک ۔15اپریل (اے پی پی):امریکی ریاست نیویارک میں چھوٹا جہاز گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام (6)افراد ہلاک ہو گئے ۔ اے ایف پی کے مطابق مرنے والوں میں پائلٹ اور نیورو سرجن مائیکل گروف، ان کی اہلیہ اور بچے شامل ہیں۔
ٹوڈ انمین نے کہا کہ کریش سے قبل ویزیبیلیٹی کم تھی لیکن پائلٹ ماہر تھا اور کاک پٹ کو حال ہی میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔اس حادثے سے ایک ہفتہ قبل ہڈسن دریا میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں چھ افراد مارے گئے تھے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582046
- Advertisement -