19.4 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا، ٹیکساس میں جنگل میں آگ لگنے کے باعث 1300 ایکڑ رقبہ...

امریکا، ٹیکساس میں جنگل میں آگ لگنے کے باعث 1300 ایکڑ رقبہ جل کر راکھ

- Advertisement -

ہوسٹن ۔20مارچ (اے پی پی):امریکی ریاست ٹیکساس میں جنگل میں آگ لگنے کے باعث 1300 ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہوگیا۔

شنہوا کے مطابق ٹیکساس اے اینڈ ایم فاریسٹ سروس نے کہاکہ ٹیکساس میں سان جیکنٹو کاؤنٹی میں جنگل میں آگ لگنے کے باعث کم از کم 1,300 ایکڑ رقبہ کو جل کر راکھ ہو گیا اور آگ پر 10 فیصد قابو پالیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقے سے 15 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ٹیکساس کے جنگلات کے مفادات کا انتظام کرنے والی ایجنسی نے کہا کہ فائر فائٹرز ہیلی کاپٹر کے ذریعے سام ہیوسٹن نیشنل فارسٹ پر پانی گرا رہے ہیں جو کہ ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن سے تقریباً ایک گھنٹے کی دوری پر واقع ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574556

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں