امریکا، پاکستانی سفیر سے ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کی سربراہ لامیا ضیا کی ملاقات، یو این ماڈل میں بہترین پیپر پوزیشن ایوارڈ کے حصول میں تعاون پر شکریہ ادا کیا

69
امریکا، پاکستانی سفیر سے ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کی سربراہ لامیا ضیا کی ملاقات، یو این ماڈل میں بہترین پیپر پوزیشن ایوارڈ کے حصول میں تعاون پر شکریہ ادا کیا

واشنگٹن ۔9نومبر (اے پی پی):امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان سے یو این ماڈل کانفرنس میں شرکت کیلئے واشنگٹن کے دورے پر آئے ہوئے ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کی سربراہ لامیا ضیا نے ملاقات کی ۔

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے یو این ماڈل میں بہترین پیپر پوزیشن ایوارڈ کے حصول میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی کے طلبہ کو یو این ماڈل میں بہترین پیپر پوزیشن ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔

قبل ازیں وفد نے ماڈل کانفرنس میں پاکستان کا بہتر امیج پیش کرنے کے حوالے سے پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور ڈپٹی چیف آف مشن اور سفارتخانے کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔