19.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومتجارتی خبریںامریکا، چین،اوربرطانیہ جاری مالی سال کے دوران پاکستان کے سرفہرست برآمدی مقامات...

امریکا، چین،اوربرطانیہ جاری مالی سال کے دوران پاکستان کے سرفہرست برآمدی مقامات رہے

- Advertisement -

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):امریکا، چین،اوربرطانیہ جاری مالی سال کے دوران پاکستان کے سرفہرست برآمدی مقامات رہے ہیں ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے لیکر فروری 2025تک کی مدت میں تک امریکا کو برآمدات کاحجم 4.009ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.629ارب ڈالرکے مقابلہ میں 10.49 فیصدزیادہ ہے، چین جاری مالی سال کے دوران پاکستان کی برآمدات کے حوالہ سے دوسرا بڑاملک رہا، مالی سال کے پہلے 8ماہ میں چین کوبرآمدات سے ملک کو1.695ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جو پچھلے سال 1.895ارب ڈالرکے مقابلہ میں 10.54 فیصد کم ہے۔

پاکستان کی برآمدات کے حوالہ سے برطانیہ تیسرا بڑا ملک رہا، مالی سال کے پہلے 8ماہ میں برطانیہ کو1.444ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کی گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1.352ارب ڈالر تھیں۔ جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں یو اے ای کو 1414.727 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں، جو گزشتہ سال 1336.968 ملین امریکی ڈالر تھیں، جبکہ جرمنی کو گزشتہ سال کے 984.616 ملین ڈالرکے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران 1.133ارب ڈالرکی برآمدات ہوئی۔ جولائی سے فروری تک ہالینڈ کو 1001.639 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 908.325 ملین ڈالر تھیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574214

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں