نیویارک ۔ 26 نومبر (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی۔نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.03 فیصد کم ہوکر 1182.88 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے نرخ 0.9 فیصد گرنے کے بعد 1178..40 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد گر کر 1188.14 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے نرخ 0.1 فیصد کمی کے بعد 1177.9 ڈالر فی اونس طے پائے۔