لندن ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے اور پلاڈیم کے نرخ بڑھ کر ریکارڈ سطح پر آ گئے۔ نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.8 فیصد بڑھ کر 7 نومبر کے بعد اپنی بلند ترین سطح 1232.69 ڈالر فی اونس جبکہ یو ایس سپاٹ گولڈ 1238.10 ڈالر فی اونس طے پائے،چاندی کے نرخ بھی1.7بڑھ کر 14.42 ڈالر فی اونس رہے جبکہ پلاڈیم کے نرخ بڑھ کر 1216.04 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح ،سونے کے قریب آ گئے۔