نیویارک ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اتار چڑھاﺅ اور عالمی تجارتی کشیدگی کے باعث چین کی اقتصادی ترقی کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے خدشات ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1.4 فیصد کمی ہوکر 1185.81 ڈالر فی اونس رہے۔