امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور عالمی سطح پر بڑھتی سیاسی و اقتصادی کشیدگی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1226.29 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.7 ڈالر (0.1 فیصد) اضافے کے ساتھ 1231 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈکے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1227.18 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1231.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ معمولی اضافے کے بعد 1226.71 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1230.40 ڈالر فی اونس کی سطح پر فلیٹ رہے۔