نیویارک ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں مجموعی طور پر سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میںاتار چڑھائو ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1259.01 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1262.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1259.37 ڈالر فی اونس کی سطح پر فلیٹ رہے