امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

82
سعودی گولڈ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔ 13 اپریل (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1294.36 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1297.1 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1293.87 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1297 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1293.30 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1295.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔