امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں ملا جلا رجحان

73
سعودی گولڈ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک۔11دسمبر (اے پی پی):امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں ملا جلا رجحان رہا، سپاٹ گولڈ میں کمی جبکہ امریکی سونے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.3 فیصد گرکر 1834.46 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1839.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے قریب نرخ 0.2 فیصد گرکر 1836.40 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1841 ڈالر فی اونس طے پائے۔سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کے سہ پہر کے وقت نرخ 0.2 فیصد گرکر 1835.40 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1839.20 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہے۔