امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوںمیں کمی

58
سعودی گولڈ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک۔15جنوری (اے پی پی):امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوںمیں مجموعی طور پر کمی ہوئی جس کی امریکی بیروزگاری کے باعث حکومتی ریلیف پیکیج کا امکان اور ڈالر کی شرح تبادلہ کم ہونا ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1847.36 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1846.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.2 فیصد گرکر 1840.40 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 1841.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں سہ پہر کے وقت سونے کے نرخ 0.2 فیصد گرکر 1840.55 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 1840.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔