امریکامیں انہیں دھمکیاں ملی ہیں ،روسی سفیر

119
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

واشنگٹن۔4اکتوبر (اے پی پی):روسی سفارت کار اناتولے انتونوف نے کہا ہے کہ امریکا میں انہیں اور دیگر روسی سفارت کاروں کو ذاتی طور پر جسمانی تشدد کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے امریکا میں 5 نومبر کے صدارتی انتخابات قریب آ رہے ہیں،

یہاں کام کرنا مشکل تر ین ہوتا جا رہا ہے۔ اشتعال انگیز نعروں کے ساتھ جارحانہ مظاہرے اور روسی حکومت پر بیان بیازی کے ساتھ ساتھ سفارت کاروں کے خلاف ذاتی طور پر جسمانی تشدد کی دھمکیاں اس کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے امریکا میں روسی صحافیوں کے کام کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ پابندیاں کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کسی بھی موقع پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں۔