امریکامیں کانگریس ارکان کو لے جانے والے امریکی طیارے کو حادثہ

89
US Federal Aviation Administration
US Federal Aviation Administration

واشنگٹن ۔11اپریل (اے پی پی):امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے ریگن نیشنل ہوائی اڈے پر کانگریس کے ارکان کو لے جانے والا امریکن ایئرلائن کا طیارہ رن وے پر ٹیکسی کرتے ہوئے ایک اور امریکن ایئرلائن کے طیارے کے بازو سے ٹکرا گیا۔العربیہ کے مطابق ایک Bombardier CJR900 چارلسٹن طیارہ جنوبی کیرولائنا جانے والی پرواز 4522 سے ٹکرا گیا۔

یہ حادثہ دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوا۔ طیارے میں سوار نمائندوں نے تصدیق کی ہے کہ حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔لالوٹا نے لکھا ہے کہ کانگریس میں خدمت کرنا اپنے منفرد تجربات کے ساتھ آتا ہے، جب ہم واشنگٹن ڈی سی میں ترامک پر کھڑے تھے تو ایک اور جہاز ہمارے بازو سے ٹکرا گیا۔