امریکاکا خلائی سٹیشن کے لیے نیا پرائیویٹ خلانورد مشن روانہ

129

واشنگٹن ۔19جنوری (اے پی پی):امریکانے خلائی سٹیشن کے لیے نیا پرائیویٹ خلانورد مشن روانہ کر دیا۔ شنہوا کے مطابق سپیس ایکس اور ایکسیوم سپیس نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے تیسرا نجی خلاباز مشن لانچ کر دیا ہے ۔ناسا کے مطابق ایکسی اوم مشن 3( ایکس ۔3) نامی مشن آئی ایس ایس کے لئے پہلا یورپی تجارتی خلا باز مشن ہے ،چار رکنی عملے کو لے جانے والا ڈریگن خلائی جہاز فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی سپیس سینٹر کے لانچ کمپلیکس 39A سے گزشتہ روز شام 4 بجکر 49 منٹ کے قریب اڑ گیا،چار رکنی عملے میں امریکا اور سپین کے کمانڈر مائیکل لوپیز-الیگریا، اطالوی فضائیہ کے پائلٹ والٹر ولاڈی اور مشن کے دو ماہرین ترکئی کے الپر گیزراوکی اور سویڈن کے یورپی خلائی ایجنسی کے پراجیکٹ خلا باز مارکس وانڈٹ شامل ہیں۔

راکٹ کا پہلا سٹیج بوسٹر فلوریڈا میں کیپ کیناویرل سپیس فورس سٹیشن پراسپیس ایکس کے لینڈنگ زون 1 پر اترا ہے۔ ناساکے مطابق ڈریگن خلائی جہاز ہفتےکو صبح 4 بجکر 19 منٹ پرسٹیشن کے ہارمنی ماڈیول کی فارورڈ پورٹ پر اترے گا جو وہاں 14 دن رہے گا جس میں مائیکرو گریوٹی ریسرچ، ٹیکنالوجی کے مظاہروں اور آؤٹ ریچ مصروفیات پر مشتمل ایک مشن کو مکمل کرے گا۔

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے کہا کہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر اپنے وقت کے دوران ایکس ۔3خلاباز 30 سے زیادہ سائنسی تجربات کریں گے جو زمین کے کم مدار میں تحقیق کو آگے بڑھانے میں مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ مل کرناسابڑھتی ہوئی تجارتی خلائی معیشت اور خلائی ٹیکنالوجی کے مستقبل کی حمایت کر رہا ہے۔ایکس ۔3خلابازہ 3 فروری کو خلائی سٹیشن سے روانہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ یہ تیسرا نجی خلاباز مشن ہے جسےایکسی اوم سپیس نے ناسا کے تعاون سے کر رہا ہے۔

آئی ایس ایس پر پرواز کرنے والا پہلا آل پرائیویٹ مشن، جس کا کوڈ نام Ax-1 تھا، 8 اپریل 2022 کو شروع کیا گیا تھا، اور 17 د ن آئی ایس ایس پر گزارنے کے بعد 25 اپریل کو زمین پر واپس آیا تھا۔دوسرا مشن، Ax-2، 21 مئی 2023 کو لانچ کیا گیا تھا اور 30 مئی کو آئی ایس ایس پر تقریباً آٹھ دن رہنے کے بعد زمین پر واپس آیا تھا۔