امریکاکو اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنا چاہیئے،نیتن یاہو

111

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 30 جنوری (اے پی پی) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنا چاہیئے۔وائس آف امریکا کے مطابق نیتن یاہو نے یہ بات کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کہی۔نیتن یاہو نے کہا کہ وہ یہ بات واضح کر رہے ہیں کہ ان کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے، اور اب بھی یہی موقف ہے کہ امریکا کا سفارت خانہ بیت المقدس ہی میں ہونا چاہیئے۔ا±نھوں نے کہا کہ بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت ہے، اور یہ بات کیسے مناسب ہوگی کہ صرف امریکی سفارت خانہ یہاں نہ ہو جب کہ باقی تمام سفارت خانے یہیں پر ہوں گے، اور انہیں یقین ہے کہ کچھ ہی عرصے کے اندر زیادہ تر سفارت خانے بھی بیت المقدس آ چکے ہوں گے۔