- Advertisement -
واشنگٹن۔23اپریل (اے پی پی):امریکانے ایران کے مائع پٹرولیم گیس کے ادارے اور اس کے کارپوریٹ نیٹ ورک پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔العربیہ کے مطابق یہ اعلان امریکی محکمہ خزانہ نے اپنے حالیہ بیان میں کیا ہے۔
محکمہ خزانہ کے اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کا یہ ادارہ امام جمعہ نیٹ ورک ہزاروں جہازوں پر بھیجی جانے والی ایل پی جی برآمد کرتا ہے اور ان سے ایران کے لیے بھاری رقم جمع کی جاتی ہے، تاکہ امریکا کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔
- Advertisement -
یہ بات محکمہ خزانہ کے سیکرٹری سکاٹ بیسنٹ نے کہی ہے۔یاد رہے کہ ایران اور امریکانے ہفتہ کواس امر پر اتفاق کیا تھا کہ ایرانی جوہری پروگرام کے سلسلے میں بات چیت کو جاری رکھیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586231
- Advertisement -