نیویارک ۔ 12 مارچ (اے پی پی) امریکا ،یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی ریٹیل سیل میں کمی اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔ نیویارک میں سونے کے وقفے پر نرخ 0.5 فیصد کم ہوکر 1291.01 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 1291.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد کم ہوکر 1293.26 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1293.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔