30.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا ، وڈ پیکرز کا ’فَنی کرائم‘، درجنوں گاڑیوں کے شیشے توڑ...

امریکا ، وڈ پیکرز کا ’فَنی کرائم‘، درجنوں گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے

- Advertisement -

واشنگٹن۔4مئی (اے پی پی):امریکا کی ریاست میساچوسٹس کے علاقے راک پورٹ میں وڈ پیکرز کا ’فَنی کرائم‘، درجنوں گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق شہر میں آنے والے چند وڈ پیکرز نے ایک ہفتے کے دوران وڈ پیکر نے درجنوں گاڑیوں کے شیشے توڑے ہیں جس کے بعد لوگوں نے گاڑیوں کے شیشوں اور سائیڈ مررز پر کور چڑھانا شروع کر دیے ہیں۔

اپنی گاڑی کے بچاؤ کے لیے یہی طریقہ استعمال کرنے والے بین فیوالورو کا کہنا ہے کہ ہر کوئی پرندے کی کارروائیوں پر ہنستا ہے مگر کوئی بھی اس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا بلکہ ہمیشہ چاہتا ہے کہ وہ واپس آئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پچھلے کئی برسوں کے دوران اپنی رہائش کے آس پاس کئی بار وڈ پیکرز کو دیکھا جنہوں نے چونچ مار مار کر بعض درختوں کا برا حال کر دیا تھا تاہم شیشے پر حملہ ایک نیا رجحان ہے۔

- Advertisement -

سینیئر بائیالوجسٹ پامیلا ہنٹ کا کہنا ہے کہ وڈ پیکر کی اس قسم کو پائلی ایٹڈ کہتے ہیں اور یہ کافی مضبوط ہونے کی وجہ سے شیشے کو توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم یہ رویہ عجیب اس لحاظ سے ہے کہ پہلے اس نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وڈ پیکرز نے میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا لی ہے اور یہ ایک لطف اندوز کرنے والی بات ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592113

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں