امریکا اورشمالی کوریا کا امن مذاکرات کا دوسرا دور جلد از جلد شروع کرنے پر اتفاق

سیﺅل۔08 اکتوبر(اے پی پی)امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور شمالی کوریا کے راہنما کم جونگ ان نے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور جلد از جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور شمالی کوریا کے راہنما کم جونگ ان کے درمیان مذاکرات کا دور دو گھنٹے سے زائد وقت کےلئے جاری رہا جس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماﺅںکے درمیان بات چیت تعمیری رہی۔ مائیک پومپیو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور جلد از جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے اور جیسے ہی ممکن ہوا مذاکرات کو دور منعقد کیا جائے گا۔