امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات اتوار کو اومان میں ہوں گے

63

مسقط۔12جون (اے پی پی):اومان نے کہا ہے کہ وہ اتوار کو امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کے چھٹے دور کی میزبانی کرے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ بات اومان کے وزیر خارجہ بدر البوسیدی نے جمعرات کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات کا چھٹا دور اس اتوار کو مسقط میں ہوگا۔