برلن ۔ 3 اگست (اے پی پی) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ امریکا اور روس کے مابین نیوکلیئر ٹریٹی (آئی این ایف) کا خاتمہ یورپ میں امن اور سکیورٹی سے جڑے معاملات کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے اصرار کیا ہے کہ ”انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی“ کے خاتمے کے بعد ان ممالک کو اسلحے کی دوڑ کو روکنے کی خاطر کیے گئے دیگر معاہدوں پر عمل پیرا رہنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے بھی اس ٹریٹی کے خاتمے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ آئی این ایف نامی تاریخی معاہدہ 1987ءمیں طے پایا تھا۔