صنعا۔12جون (اے پی پی):امریکا اور چین نے لندن میں تجارتی مذاکرات مکمل کر لیے ہیں اور تجارتی تناؤ کم کرنے کے لیے جینوا میں ہونے والے اتفاق رائے کی بنیاد پر ایک فریم ورک پر اتفاق کیا ہے۔ این ایچ کے کے مطابق جینوا میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور وزیر تجارت ہاورڈ لُٹنِک نے چین کے نائب وزیراعظم حُو لی فِنگ اور وزیر تجارت وانگ وینتاؤ سے ملاقات کی۔
مذاکرات میں چین کی جانب سے نایاب دھاتوں اور امریکہ کی جانب سے سیمی کنڈکٹر سے متعلقہ اشیاء کی برآمدی پابندی پر توجہ مرکوز رہی۔ملاقات کے بعد لُٹنک نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں ممالک نے گزشتہ ماہ جنیوا میں ہونے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لیے ایک فریم ورک پر اتفاق کیا ہے۔
لُٹنک نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس معاہدے سے نایاب دھاتوں کی برآمدات سمیت دیگر مسائل حل ہو جائیں گے۔چین کے تجارتی نمائندے اور نائب وزیر تجارت لی چنگ گانگ نے تصدیق کی کہ دونوں ممالک نے فریم ورک پر اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔