امریکا اور چین کی مسابقت کے درمیان جی سی سی امن کا پل ہے، جاسم محمد البدیوی

141
Jassim Muhammad Al-Badawi
Jassim Muhammad Al-Badawi

ریاض ۔9دسمبر (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی)کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے کہا ہے کہ عرب خلیجی ممالک چین اور امریکا کے درمیان شدید مسابقت کے باوجود خطے میں مذاکرات اور سفارتکاری کے فروغ کےلیے پر عزم ہیں۔

ایس پی اے کے مطابق انہوں نے کہا کہ جی سی سی خطے میں امن اور تعاون کےلیے ایک پل ہے۔جی سی سی کے سیکرٹری جنرل دوحہ فورم کے دوران امریکا اور چین کے درمیان شدید مسابقت، مشرق وسطی میں سکیورٹی تعاون کے مستقبل پر سیشن میں اظہار خیال کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سمت جی سی سی ممالک ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کےلیےامریکا، چین اورعالمی طاقتوں کے ساتھ کثیر الجہتی، تعاون اور متوازن شراکت پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ جسی سی سی ملکوں کے امریکا کےساتھ قریبی تعلقات ہیں لیکن انہوں نے آزاد تجارتی معاہدوں سمت کئی شعبوں میں چین کے ساتھ شراکت داری پر دستخط کئے ہیں ۔

علاقائی سلامتی کے حصول میں جی سی سی کے وژن اور کردار چین اور امریکہ کے ساتھ تعاون سے فائدہ اٹھائے گا تاکہ خلیجی ریجن میں موسمیاتی تبدیلی، تیکنیکی انویشن اور معاشی تنوع جیسے اہم ایشوز سے نمٹا جا سکے۔