امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے واشنگٹن میں منعقد ہوگا

90
چین کےوزیر دفاع کی امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے ٹیلیفون پر بات چیت ، دونوں ملکوں کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے معاملات بارے عملدرآمد پر زور

بیجنگ ۔ 16 فروری (اے پی پی) امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے واشنگٹن میں منعقد ہوگا ۔چینی وزارت خارجی کے ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ہفتے کے پانچوں روز بیجنگ میں مذاکرات جاری رہے اور ان مذاکرات میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے جبکہ مذاکرات میں مزید توسیع کا امکان ہے۔امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے واشنگٹن میں منعقد ہوگا۔انھوں نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس میں پریس بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی چین کے ساتھ معاملات تجارتی معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ہم ایسے میں چینی سامان پر ٹیرف ختم کرنا چاہیں گے تاہم انھوںنے کہا کہ مذاکرات انتہائی پیچیدہ ہیں۔امریکا نے تجارتی تنازع کے خاتمے کے لئے یکم مارچ کی ڈیڈ لائن دی ہے۔