- Advertisement -
دی ہیگ ۔ 2 مئی (اے پی پی) گرین پیس انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ عالمی سطح پر ماحولیاتی تباہی ثابت ہو گا۔ پیر کو گرین پیس کے مطابق ان کے ہاتھ امریکا اور یورپی یونین کے درمیان ٹرانس ایٹلانٹک ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ پارٹنر شپ (ٹی ٹی آ پی) معاہدے کے لئے 2013 سے جاری مذاکرات کی خفیہ دستاویزات آ گئی ہیں جو وہ منگل (آج) انٹر نیٹ پر جاری کرے گا،ان کے مطابق یہ معاہدہ عالمی ماحول،موسم اور صارفین کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3176
- Advertisement -