لندن۔ یکم نومبر (اے پی پی) امریکا اور یورپ کی سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے دام گر گئے تاہم ایشیائی منڈی میں سونے کی قدر کو استحکام حاصل ہے جس کی بنیادی وجہ یورو کے مقابلے ڈالر کی قدر میں استحکام بتایا گیاہے ۔ سپاٹ مارکیٹ میں سونے کی فیوچر ٹریڈینگ 0.1 سینٹ کی کمی کے ساتھ 1274.09 ڈالر فی اونس میں ہوئی گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سپاٹ گولڈ کے فی اونس نرخ میں 15 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا جو فی الحال برقرار ہے۔