- Advertisement -
واشنگٹن ۔8مئی (اے پی پی):امریکا آج( جمعرات)برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کرے گا ۔نیویارک ٹائمز کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ آج برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کریں گے ، فریقین ایک فریم ورک معاہدے کا اعلان کریں گے اور معاہدے کی حتمی شرائط پر کام جاری رکھیں گے۔کسٹم ٹیرف کے نفاذ کے بعد یہ امریکا کا پہلا تجارتی معاہدہ ہوگا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594280
- Advertisement -