واشنگٹن ۔ 14 جولائی (اے پی پی) امریکا میں مقیم کشمیریوں کی تنظیم ورلڈ کشمیر اویئرنیس کے سربراہ ڈاکٹر غلام نبی فائی نے اقوام متحدہ اور امریکی انتظامیہ کو مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں کے قتل پر آنکھیں بند رکھنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت دلانے …
امریکا بھارت میں500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے، وہ کسی کشمیری کی جان کے بدلے میں اپنے ایک ڈالر کا بھی نقصان نہیں چاہتا، بھارت نے جنت ارضی کشمیر کوجہنم بنا دیا ہے، وقت آگیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما اور اقوام متحدہ کے ذمہ داران اب جاگ جائیں تاکہ انہیںکشمیریوں کے خلاف استعمال ہونے والے بارود کی بو محسوس ہوسکے،ڈاکٹر غلام نبی فائی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 14 جولائی (اے پی پی) امریکا میں مقیم کشمیریوں کی تنظیم ورلڈ کشمیر اویئرنیس کے سربراہ ڈاکٹر غلام نبی فائی نے اقوام متحدہ اور امریکی انتظامیہ کو مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں کے قتل پر آنکھیں بند رکھنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کشمیری رہنما برہان وانی کے بے رحمانہ قتل کے خلاف کشمیری نوجوانوں کی آواز دبانے کےلئے بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کی۔ ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میںقتل عام کو پس پشت ڈال لیا ہے اور اپنے ہاتھ اس معاملے سے کھینچ لئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برہان وانی نے کسی کو قتل نہیں کیا تھا بلکہ وہ حق خودارادیت کےلئے کشمیری نوجوانوں کی آواز تھے اور اگر بھارت واقعی کشمیر میں امن چاہتا تو برہان وانی کا قتل اس حوالے سے بھارت کا بدترین اقدام تھا ۔ اگر بھارت واقعی امن کا خواہاں ہوتا تو وہ برہان وانی کے قتل جیسا اقدام ہرگزنہ کرتا۔ برہان وانی کے قتل کے بعد بھارتی قبضے سے آزادی کا کشمیری نوجوانوں کا نعرہ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔








