اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) سابق سفیر عابدہ حسین نے کہا ہے کہ امریکا بھارت کو چین کے متبادل کے طور پر سامنے لانا چاہتا ہے۔ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بھارت امریکا تعلقات میں بہتر ی کی کوششیں گزشتہ 10سے 15 سالوں سے کی جا رہی تھیں جو اب کھل کر سامنے آگئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی سب سے بڑی وجہ بھارت کا اسلحہ کا بڑا خریدار ہونے کے ساتھ ساتھ امریکا سے بہتر تجارتی لین دین بھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت بھارت 51ارب ڈالر کا ا سلحہ خرید کر امریکا سے اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے ۔ عابدہ حسین نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اتنی بڑی مقدار میں اسلحے کی خریداری سے خطے میں تشویش پائی جاتی ہے