واشنگٹن ۔ 23 مارچ (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک داعش اور القاعدہ کے خلاف دباو¿ بڑھائے گا اور ان گروپوں کو شکست دینے کے لیے جنگ کے اگلے مرحلے میں مہاجرین کی مدد اور ان کی گھروں کو واپسی کے لیے عبوری محفوظ زون قائم کرے گا۔وہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ لڑنے والے بین الاقوامی اتحاد میں شامل68 ممالک کے اعلیٰ عہدے داروں سے خطاب کررہے تھے۔تاہم انھوں نے یہ وضاحت نہیں کی ہے کہ امریکا یہ محفوظ زون کہاں بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔انھوں نے محکمہ خارجہ میں منعقدہ اس اجلاس میں کہا کہ امریکا جنگ بندیوں کے ذریعے استحکام کے عبوری زونز کے قیام کے لیے کام کرے گا تاکہ مہاجرین اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔